آئی ایم ایف سے مالی امداد جاری رہے گی، اگر؟ وزیر خزانہ نے اہم حقیقت بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مالی امداد جاری رہے گی، اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم جولائی کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول قرض معاہدے تک پہنچنے کیلئے پر امید ہیں لیکن ٹیکس آمدنی بڑھانی ہوگی۔

انٹرویو کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر پاکستان کی ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ ہوا تو یہ ملک کا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کے مثبت رجحانات ہمارے سفر کی سمت کو مثبت ظاہر کرتے ہیں، سرمایہ کاروں کو مارکیٹ پر اعتماد ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو طویل مدتی ترقی اور پائیدار قرض کے راستے تک آنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔  کی دہائی کے وسط سے پاکستان کے قرضے بڑھے کیونکہ حکومت عالمی بونڈ ہولڈرز، چین اور خلیجی ممالک سے قرضوں سمیت برآمدات پر سرمایہ کاری نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انحصار درآمدات پر ہے جس کے باعث وفاقی حکومت کو موجودہ اور جمع شدہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے مزید قرض اپنے سر پر چڑھانا پڑتا ہے۔ ضروری ہے کہ پاکستان قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرے، معیشت درآمد پر مبنی ہی رہی۔ ہمارے پاس ڈالرز ختم ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Posts