گھر پر چھاپہ، عدالت نے کس جرم میں عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عمر ایوب
(فوٹو: دی نیوز)

سرگودھا: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیر اقتصادی امور اور موجودہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں جبکہ پولیس نے عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ بھی مارا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ عمر ایوب خان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ میری گرفتاری کے وارنٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جاری کیے جبکہ اسلام آباد اور میانوالی کی پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ بھی مارا۔

رپورٹ کے مطابق عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ ایجنسیاں بھی مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے یہ وضاحت نہیں کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں کس جرم میں گرفتار کریں گے۔

اسلام آباد پولیس اور میانوالی پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کی ایف 10 والی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم اس دوران عمر ایوب گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی آج نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پولیس عمر ایوب خان کو انسدادِ دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ میں واضح کرتا ہوں کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Posts