پاک فوج کا دہشت گروں کو چن چن کر مارنے کا عزم

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دنیا

پاک فوج کے میجر جنرل کاشف خلیل نے دہشت گردوں کے خلاف ہر صورت جنگ لڑنے اور ان کا صفایا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

میجر جنرل کاشف خلیل نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم نے ٹارگٹڈ آپریشن میں دہشت گردوں کو چن چن کر مارنا ہے۔

اپنے خطاب میں پاک فوج کے افسر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے سپورٹ ہوگی تو بسم اللہ، سپورٹ نہیں ہوگی تو بھی ہم دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا پر عزم لہجے میں کہنا تھا کہ ملک میں اب ہم کوئی غنڈا گردی اور دہشت گردی نہیں چلنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم کسی جگہ دہشت گردوں کی موجودی کی اطلاع پر کارروائی کے لئے جائیں تو اس علاقے کے لوگ ہماری فورسز پر فائرنگ شروع کردیں۔ یہ دہشت گردوں کی مدد کے مترادف ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ ہے مگر یہ ملک و قوم کی بقا کے لئے ضروری ہے۔

Related Posts