سولر پینل اسکیم کا آغاز، کیا آپ روشن گھرانہ پروگرام کی اہلیت رکھتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

روشن گھرانہ پروگرام
(فوٹو: ایلفا سولر)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صوبے کے لاکھوں لوگ سولر پاور سسٹم حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 50 سے 500 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو روشن گھرانہ پروگرام کے تحت سولر پاور سسٹم دینے کا اعلان کیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں غریب ترین خاندان سولر پینل حاصل کرسکیں گے۔

منصوبے کے تحت پنجاب حکومت سولر پینلز کی قیمت کا 90 فیصد خود ادا کرے گی جبکہ بقیہ 10 فیصد رقم صارفین کو ادا کرنا ہوگی۔ سرکاری بجلی اور سولر سسٹم سے حاصل ہونے والی بجلی کے مابین تناسب کا تعین صارف کی ضروریات کے مطابق ہوگا۔

توانائی کا بحران

پاکستان اس وقت توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے جس کی وجہ آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کو قرار دیا جاتا ہے جو آئندہ کم از کم 10 سال تک جاری رہیں گے، وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 2025 تک بجلی سستی ہوجائے گی۔

اویس لغاری کے بیان کے مطابق حکومت تھرکول سے چین کی مدد سے جو بجلی پیدا کرے گی وہ 3 روپے فی یونٹ تک سستی ہوگی۔ تاہم جاری توانائی بحران کے ضمن میں سولر پینلز عوام کی ضرورت بنتے جارہے ہیں۔

Related Posts