200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی رعایت

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پروفٹ پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 3 ماہ کے لیے رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایا، اگر ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو کہاں کی سیاست اور کہاں کا بجٹ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے پہلے سیاست کو چمکانے کے لیے بڑے بول بولے گئے، کہا گیا 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے مگر کرپشن کے بڑے اسکینڈل آئے، گندم اور چینی کی درآمد اور برآمد میں جیبیں بھری گئیں، کہا گیا لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے مگر 190 ملین پاؤنڈ پر ہاتھ پھیرے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ دنیا میں تیل کی قیمت اوپر جارہی تھی مگر عدم اعتماد سے بچنے کےلیے تیل کی قیمت کم کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔

Related Posts