ایدھی کی ہیلپ لائن دو دن سے مسلسل بند، مریض پریشان، وجہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کی ہیلپ لائن 115 بند ہوگئی، ہیلپ لائن 115 پچھلے 48 گھنٹوں سے مسلسل بند چلی آ رہی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایدھی فاؤندیشن کے ترجمان کے مطابق شہر قائد کی سب سے بڑی نجی ایمبولینس سروس سے عوام کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کے سبب اسپتال جانے والے مریضوں اور حادثات سے دوچار افراد کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ پی ٹی سی ایل مسئلے کے حل پر توجہ نہیں دے رہا، پی ٹی سی ایل انسانیت کی خدمت میں تعاون کرنے میں ناکام ہے۔

ایدھی ترجمان نے انکشاف کیا کہ ان کی ہیلپ لائن 115 سے متعلق یہ شکایات پچھلے ایک سال سے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گرمی کی شدت اور محرم الحرام شروع ہوچکا ہے اور بارشیں ہیں، اس صورتحال میں عوام مریضوں کو اسپتال لے جانے کیلئے خود ایدھی سینٹرز سے رابطہ کریں۔

Related Posts