افغان حکومت پاکستان کو کس نظر سے دیکھتی ہے؟ دیکھئے طالبان ترجمان کا مکمل انٹرویو

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

افغانستان میں طالبان کی حکومت امارتِ اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر افغان سرزمین سے دہشت گردی کے ثبوت ہیں تو وہ ہمیں دیں، ہم ان کے خلاف خود کارروائی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یوٹیوب چینل ’دی خراسان ڈائری‘ کے ساتھ انٹرویو میں کیا۔ ترجمان طالبان کا مزید کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے افغانستان پر حملہ کیا تو یہ جارحیت تصور ہوگا۔

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ پاکستان کا مسئلہ 2001 سے چلتا آ رہا ہے۔ تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پہلے سے پاکستان میں موجود تھی اور وہاں (پاکستان) میں بے امنی بھی پہلے سے تھی جو اب بھی جاری ہے۔

Related Posts