کیا یہ دن بھی دیکھنا تھا، افغانستان نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کیوں کردیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

افغانستان کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی خدشات پر پاکستان میں آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ دعویٰ دی وائر پاک ڈاٹ کوم نامی ویب سائٹ نے فیس بک پر اپنی ایک نیوز پوسٹ میں کیا ہے۔ پوسٹ میں مزید کوئی تفصیل اور اس خبر کا حوالہ موجود نہیں ہے۔

یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بھارتی میڈیا پر انڈین ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان میں 2025 کے اوائل میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں شرکت سے انکار کی خبریں گرم ہیں۔

تاہم گزشتہ دن بھارتی میڈیا پر سامنے آنے والی ان خبروں کی انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کےلیے پر امید ہیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان بھارتی ٹیم کا منتظر ہے، مجھے امید ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستان آئے۔

Related Posts