عالیہ بھٹ کے 160 سال پرانی ساڑھی میں حسن کے جلوے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں 160 سال پرانی ساڑھی زیب تن کی۔

گزشتہ 7 ماہ سے جاری تقریبات کے بعد بالآخر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ اس شادی میں بالی ووڈ سمیت دُنیا بھر کے شوبز ستاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، شادی کی تقریب کے بعد تمام اسٹارز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔

ایسے میں عالیہ بھٹ نے بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کردی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے گلابی اور گولڈن رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جس کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ساڑھی 160 سال پرانی ہے جو گجرات میں خالص ریشم اور اصلی زری بارڈر سے تیار کی گئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

Related Posts