عمران خان کا جسمانی ریمانڈ لینے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، تفتیشی افسران نے بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد درخواست پر سماعت کریں گے، تفتیشی افسران انسداد دہشت گردی عدالت پراسیکیوشن پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو آج ویڈیو لنک پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی اور بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کی اجازت مانگی جائے گی۔

گزشتہ روز پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے بارہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی تھی۔

بعد ازاں نو مئی کے تین مقدمات میں لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کُل سولہ مقدمات درج ہیں، جس میں چار میں سے وہ ضمانت پر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا آٹھ آٹھ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمدعلی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں نیب ریفرنس کی سماعت کی تھی۔

Related Posts