امریکا کے صدر جو بائیڈن ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی انتخابی مہم منسوخ ہوگئی ہے۔
معمر سیاستدان میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں اور انہوں نے اینٹی وائرل خوراکیں لینا شروع کر دی ہیں۔ ایک بیان میں صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں تاہم مقررہ عرصے کے دوران تنہائی میں رہیں گے۔
بائیڈن کو لاس ویگاس ایونٹ کا دورہ کرنا تھا، جہاں وہ سالانہ کانفرنس سے خطاب کرنے والے تھے اور ان کا مقصد متنوع اتحاد کے ساتھ اپنی براہ راست مصروفیت کو ظاہر کرنا تھا۔ پروگرام کو اس وقت روک دیا گیا جب ایک مقامی سپر مارکیٹ میں انٹرویوز اور ووٹرز سے ملاقات کے مصروف دن کے بعد بائیڈن کے مثبت کوویڈ 19 ٹیسٹ کی خبر بریک ہوئی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن کے انفیکشن کا ذریعہ ابھی تک واضح نہیں ہے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے افراد کی جانچ کی جا رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے حکام نے بتایا کہ صدر بائیڈن ویڈیو کالز کے ذریعے اپنے شیڈول کا انتظام کریں گے۔
جولائی کے وسط میں کورونا کے کیسز میں 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیاجس کی وجہ سے لوگوں کو محتاط رہنے اور عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








