فچ نے عمران خان کے مستقبل سے متعلق کیا پیش گوئی کی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

What has Fitch predicted about Imran Khan’s future?

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کے بارے میں اپنی رپورٹ میںپیش گوئی کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نظربند رہیں گے اور موجودہ حکومت اگلے 18 مہینے تک مستحکم رہے گی۔

فچ کے مطابق رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آسکتی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مالی سال کے آخر تک شرح سود میں کمی متوقع ہے۔

فچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کو 14 فیصد تک کم کرنے کی توقع ہے۔

حکومت پاکستان نے اپنے بجٹ میں چیلنجنگ معاشی اہداف مقرر کیے ہیں، جس کا مقصد مالیاتی خسارے کو 7.4 فیصد سے کم کرکے 6.7 فیصد کرنا ہے۔

فچ کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے مشکل معاشی فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اقتصادی خطرہ ہے، جب کہ سیلاب اور خشک سالی پاکستان کی زراعت کے لیے خطرہ ہے۔

فچ نوٹ کرتا ہے کہ آزاد امیدواروں نے پاکستان کے 8 فروری کے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جیتنے والے آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی کے بانی کی حمایت حاصل تھی۔ پاکستان کے شہروں میں احتجاج سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

فچ نے پیش گوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی حراست میں رہیں گے اور پاکستان کی موجودہ مسلم لیگ کی حکومت 18 ماہ تک مستحکم رہے گی۔

فچ نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے تعاون سے تمام معاشی اصلاحات نافذ کرے گی۔ موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان میں ایک ٹیکنوکریٹک حکومت اقتدار سنبھالے گی۔

Related Posts