کراچی :میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں سیوریج کے کنویں میں گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین بے ہوش ہوگئے۔
جاں بحق بچوں کی شناخت طلحہ اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔ بے ہوش ہونے والے بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سیوریج کے کنویں پر سبیل قائم تھی جو گرنے سے پانچ بچے اس میں گر گئے۔انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی موت ہو گئی۔ بیہوش ہونے والے دو بچوں کی شناخت ثاقب اور پرویز کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








