نرسز کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab government begins recruitment of 3,000 female nurses in grade 16

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں نرسز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تین ہزار نرسوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 3000 نرسز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو لکھے گئے خط میں، ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ 3000 نرسوں (BS-16)کو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نرسوں کو اوپن اور کوٹہ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار جاری کرے گا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ 3000 نرسوں کی بھرتی انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔

Related Posts