درفشاں سلیم کے بعد مہرین شاہ کی بیرون ملک ٹہلتے ہوئے بولڈ ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

معروف ادا کارہ در فشاں سلیم کی چھپ کر بنائی گئی ویڈیو پر شروع ہونے والا سوشل میڈیا تنازع ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ ادا کارہ مہرین شاہ کی بھی در فشاں سلیم جیسی بولڈ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تاہم دونوں ادا کاراؤں کی وائرل ویڈیو میں فرق یہ ہے کہ در فشاں سلیم کی ویڈیو ان کے کسی چاہنے والے نے چھپ چھپ کر پیچھے سے ان کا تعاقب کرتے ہوئے اس وقت بنائی تھی جب وہ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے کے دوران پبلک مقام پر گھوم رہی تھیں۔

دوسری طرف اداکارہ مہرین شاہ نے امریکا سے اپنی بولڈ وڈیو خود پوسٹ کی ہے، جس میں انہیں پبلک مقام اور ساحل سمندر پر مختصر لباس میں ٹہلتے ہوئے پیچھے سے فلمایا گیا ہے۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے ان کے اس بولڈ لک کو نامناسب، غیر مہذب اور بے حیائی پر مشتمل قرار دے کر مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ مہرین شاہ چھٹیاں گزارنے امریکا گئی ہوئی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ در فشاں سلیم کی وڈیو تو کسی نے چوری چھپے بنائی تھی جبکہ مہرین شاہ نے تو اپنی مرضی سے بولڈ انداز کی وڈیو بنائی ہے، جو قابل مذمت ہے۔

Related Posts