بنوں میں لوگ کیوں مشتعل ہیں اور کیا چاہتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو خیبر نیوز

خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر بنوں میں امن مارچ  کے دوران اچانک فائرنگ سے بھگڈرمچ گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلع بنوں میں پریڈی گیٹ چوک پر امن جرگہ منعقد ہوا اور امن جلسے میں علمائے کرام، تاجربرادری، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے افرادنے شرکت کی۔

پریڈی گیٹ چوک کے اطراف شرکا ہاکی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے جس سے مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا اور اسٹروٹرف کو بھی نقصان پہنچا۔

مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے بنوں میں امن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں ریلی کے شرکا نے اسپورٹس کمپلیکس کا رخ کیا، اس موقع پر اچانک فائرنگ سے امن ریلی کے شرکا میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ڈی ایچ کیواسپتال بنوں کے ترجمان نعمان خان کے مطابق گولیاں لگنے سے جاں بحق 4افرادکی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال لائی گئیں۔

واضح رہے کہ بنوں کے عوام علاقے میں مسلسل دہشت گردی اور بد امنی کے خونریز واقعات کے بعد احتجاج پر ہیں۔ جمعے کو علاقے میں بڑے پیمانے پر لوگوں سڑکوں پر نکل آئے اور امن کے حق میں اور دہشت گردی اور بد امنی کے خلاف نعرے بازی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مسلسل دہشت گردی کے واقعات میں عوامی ہلاکتوں پر علاقے کے عوام شدید مشتعل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے نام پر علاقے کا امن اور ان کا چین سکھ اور کاروبار تباہ کیا جا رہا ہے۔

Related Posts