جرمنی، افغانیوں کا پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ، سبز ہلالی پرچم اتاردیاگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سبز ہلالی پرچم
(فوٹو: جیو نیوز)

فرینکفرٹ: جرمنی میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اتارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کے پتھراؤ اور پرچم کی بے حرمتی پر پاکستان نے جرمن وزارتِ خارجہ سے احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افحان شہریوں نے فرینکفرٹ میں احتجاج کیا، پاکستانی قونصل خانے پر حملہ اور پتھراؤ کیا اور سبز ہلالی پرچم اتار دیا۔ افغان مظاہرین نے پاکستانی پرچم کو جلانے کی مذموم کوشش بھی کی۔

اس حوالے سے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کو سکیورٹی فراہم کرنا جرمنی کی ذمہ داری ہے، اس معاملے میں عالمی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی پر تشویش ہے۔

جرمن حکومت نے پاکستان کے سفارتی حکام کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Related Posts