خلیل الرحمٰن قمر کی ڈی آئی جی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں قتل کی دھمکی کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

خلیل الرحمٰن قمر
(فوٹو: ڈان نیوز)

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے قتل کی دھمکی دی گئی، ڈاکٹر نے مجھے 5سال سے دھوپ میں جانے سے روک رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطاق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں رات بھر کام کرتا ہوں جبکہ ہمارے کام میں جنس کی تفریق نہیں کی جاتی۔ رابطہ کرنے والی خاتون کے ہاں جا کر بیٹھا ہی تھا کہ مسلح افراد پہنچ گئے اور مجھے لوٹ لیا۔

پریس کانفرنس کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ملزمان نے مجھ سے سب کچھ لوٹ کر اے ٹی ایم سے پیسے بھی نکلوائے۔ مجھے قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں حکم ہے کہ تمہیں قتل کردیں۔ ایک اور شخص نے مجھے بہت بڑا آدمی کہا۔

گفتگو کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور نے کہا کہ ملزمان نے خلیل الرحمٰن قمر کو ڈرایا، دھمکایا اور بلیک میل کیا کہ یہ واقعہ کسی کو نہ بتائیں۔ پھر نامعلوم مقام پر ننکانہ صاحب کے قریب چھوڑ کر چلے گئے۔ پھر خلیل الرحمٰن قمر لاہور واپس آگئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہمارے پاس لڑکی کی کوئی معلومات نہیں تھیں، موبائل کا ڈیٹا ختم کردیا گیا تھا۔ ہم نے انفارمیشن نکال کر ملزمہ کو گرفتار کیا۔ ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے، خلیل الرحمٰن قمر کو 2 گھنٹوں تک حبسِ بے جا میں رکھا گیا۔

Related Posts