امریکا ایک بار پھر تحریک انصاف کی حمایت میں سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو امریکی میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکی محکمہ  خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں، اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، آئینی اور  جمہوری اصولوں کی پر امن برقراری کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سائفر معاملے سمیت مختلف حوالوں سے پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اسیر قائد کی جانب سے امریکا کو مسلسل ہدف تنقید بنائے جانے کے باوجود امریکا کی جانب سے پی ٹی آئی کی حمایت میں بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس صورتحال کو لیکر پی ٹی آئی کے ناقدین سوال اٹھا رہے ہیں کہ امریکا کی جانب سے پی ٹی آئی پر اس خصوصی مہربانی کی وجہ کیا ہے۔

Related Posts