لاہور میں شرمناک واقعہ، خاتون نے انتقام کیلئے سہیلی کے ساتھ جنسی زیادتی کروا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈان

لاہور کی کوٹ لکھپت پولیس نے ذاتی رنجش پر سہیلی کے ساتھ جنسی زیادتی کروانے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو اس کے بھائی کے گھر چوبرجی سے گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون اور ملزمہ نجی فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمہ اور متاثرہ خاتون کے درمیان واقعے کے 2 روز قبل فیکٹری میں آپس میں جھگڑا ہوا تھا، ملزمہ یاسمین نے رنجش کی بنا پر اپنے شوہر علی شیر سے مل کر زیادتی کا پلان بنایا۔ ملزمہ کا شوہر بہانے سے خاتون شمشاد بی بی کے کوارٹر میں داخل ہوا اور خاتون سے زیادتی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، خواتین کا استحصال کرنے والا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Related Posts