تمنا بھاٹیا کا نئی فلم کی پروموشن کیلئے بولڈ فوٹو شوٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

تمنا بھاٹیا
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ فنکارہ تمنا بھاٹیا نے نئی فلم ستری 2 کی پروموشن کیلئے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا، اداکارہ کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

خوفناک فلم ستری 2 میں تمنا بھاٹیا کے علاوہ اسی سلسلے کی گزشتہ فلم کی ہیروئن شردھا کپور، ہیرو راج کمار راؤ، مہمان اداکار ورن دھون کے علاوہ پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانا اور وجے راز جیسے منجھے ہوئے اداکار شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks)

ماضی میں صرف ساؤتھ انڈین سینما کیلئے اداکارہ کے جوہر دکھانے والی تمنا بھاٹیا اس سے قبل ہم شکلز اور ہمت والا جیسی بالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔ تمنا بھاٹیا کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو 7 لاکھ سے زائد افراد نے لائیک کیا۔

بالی ووڈ سے قبل ہارر کامیڈی کا شعبہ ساؤتھ انڈین سینما میں زیادہ وضاحت کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، تاہم بالی ووڈ کی جانب سے استری  اور منجیا جیسی فلمیں عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں جو کھربوں کا بزنس کر رہی ہیں۔

تمنا بھاٹیا نے بطور اداکارہ متعدد فلمز میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ سرخ لباس میں بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر کو مداحوں نے نہ صرف پسند کیا بلکہ مختلف تبصروں سے بھی نوازا ہے۔ بالی ووڈ کے شیدائی تمنا بھاٹیا کے مداح اداکارہ کی تصویروں کو الگ الگ انداز سے سراہ رہے ہیں۔

Related Posts