فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں پی پی پی کی رکنِ قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی اور بیٹی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شرمیلا فاروقی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کیں اور ایشا امبانی کے ساتھ لی گئی سیلفی بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈال دی۔
View this post on Instagram
A post shared by Dr. Sharmila Saheba Faruqui (PhD) s.i (@sharmilafaruqui)
تصویر کے کیپشن میں امبانی کرتے کرتے مل ہی گئی ایشا امبانی سے، کے الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔ایک اور تصویر میں شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ مکیش امبانی کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا صارفین کے سامنے رکھی۔
تصویر کے نیچے دئیے گئے کیپشن میں شرمیلا فاروقی نے ایک بار پھر امبانی کے الفاظ تحریر کیے۔ شرمیلا فاروقی کی تصاویر کو پاکستان کے علاوہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی امبانی خاندان کے ہمراہ دیکھا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر پر تبصرے بھی کیے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ ایک پاکستانی رکن قومی اسمبلی ہونے کے ناطے شرمیلا فاروقی کو محض دولت کی خاطر امبانی خاندان سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے تھی، تاہم بے شمار سوشل میڈیا صارفین نے وائرل کی گئی خوبصورت تصاویر کی تعریف بھی کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








