عوام اب اسلحہ لائسنس حاصل کر سکیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جی این این

سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو عوام کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

نوٹفکیشن کے متن کے مطابق یکم اگست سے ڈپٹی کمشنرز درخواست گزاروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اعلی حکام کی منظوری کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں نگراں حکومت نے ڈپٹی کمشنرز سے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار واپس لیا تھا۔

Related Posts