اعلیٰ شخصیات کا کالج آف نرسنگ کا دورہ، پرنسپل خیر النساء کی کاوشوں کی تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو نرسنگ کالج سندھ

محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے کالج آف نرسنگ کی ڈاکٹر روتھ کے ایم پیفاؤ سول اسپتال کراچی اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا۔

دورہ کرنے والے وفد میں ڈاکٹر دبیر احمد خان، ڈاکٹر نصر اللہ میمن میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر خان محمد شیر ڈائریکٹر میڈیکل فیکلٹی اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر نجیب، صوفیہ شکیل، ڈاکٹر علی شیخ و دیگر شامل تھے۔

معزز مہمانوں نے ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عالمی معیارات کے مطابق تعلیمی ماحول، کالج اور ہاسٹل کی عمارتوں، انفراسٹرکچر اور سیکھنے کے وسائل کا معائنہ کیا اور ستائش سے نوازا۔

مہمانوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ کے ایم کی پرنسپل سابق ڈائریکٹر نرسنگ سندھ خیر النساء کی انتھک کوششوں کے پورے صوبے کے لیے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

ان کی لگن اور ان پٹ واقعی قابل ستائش ہے۔ جب سے انہوں نے کالج آف نرسنگ CHK کی پرنسپل کا چارج سنبھالا ہے، ادارے میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں اور نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

Related Posts