ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کا غیر اخلاقی سین وائرل ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اوصاف

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے دس سال کے طویل عرصے بعد اداکاری کی دنیا میں اپنی واپسی سے مداحوں کو خوش کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سے فہد مصطفٰی کا ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ نشر کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے حسین اداکار کو  انسٹاگرام کوئین ہانیہ عامر کے ہمراہ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈرامے کی اب تک 8 اقساط نشر کی جاچکی ہیں اور ہر قسط میں مداح ہانیہ کے معصومانہ اور ذمہ دار کردار ‘شرجینا‘ کے ساتھ ساتھ فہد کے من موجی اور درویش کیریکٹر ‘مصطفٰی‘ کے گرویدہ ہوتے نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں ڈرامے کی جاری ہونے والی آٹھویں قسط میں مداح شرجینا اور مصطفٰی پر فلمائے گئے ایک سین سے کافی نالاں نظر آئے۔

ہوتا کچھ یوں ہے کہ مصطفٰی اپنی اہلیہ شرجینا سے چائے پکوڑے کی فرمائش کرتا ہے تاہم ساس کی جانب سےگھر کے خرچ اور تیل کے اسراف پر ملنے والے لیکچر  پر شرجینا منع کردیتی ہے۔
جس کے بعد طے یہ پاتا ہے کہ دونوں ڈھابے پر جاکر چائے پکوڑے کھائیں گے۔ چائے پکوڑے کی دعوت اڑانے کے بعد مصطفٰی اہلیہ کو ایک بلند مقام پر  شہر  کا خوبصورت منظر دکھانے لے جاتا ہے۔
تھوڑی دیر گزرنے کے بعد دونوں گھر جانے کا ارادہ کرتے ہیں اور اس وقت اونچائی سے اتارنے کیلئے مصطفٰی اہلیہ کو کمر سے پکڑ کر نیچے زمین پر اتارتا ہے۔

ڈرامے کی قسط جاری ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے میکرز کو ملے جلے ردِعمل کا سامنا ہے کچھ پرستار اس سین کو مناسب کہہ رہے ہیں۔

دوسری جانب کچھ پرستاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ہلکے پھلکے سینز کی بدولت میکرز آڈیئنس کی مائنڈ میکنگ کرتے ہیں جس کے بعد ہمیں ڈرامہ سیریل ‘جان نثار‘ میں حبا اور دانش پر فلمائے گئے  نازیبا سینز دیکھنے کو ملتے ہیں یہ تمام چیزیں ہمارے کلچر کاحصہ نہیں ہیں جس کا خیال ایکٹرز اور میکرز دونوں کو رکھنا چاہیے۔

Related Posts