انکم ٹیکس، ماہانہ 50ہزار سے 1لاکھ تک تنخواہ لینے والوں کیلئے ریلیف کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

انکم ٹیکس
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی حکومت نے ماہانہ 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کیلئے ریلیف کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ترقیاتی بجٹ سے فنڈنگ لے کر ریلیف دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کم تنخواہ والے سلیب کو 40ارب روپے کا ریلیف دئیے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

حال ہی میں شہباز شریف حکومت نے سالانہ 6 لاکھ (50 ہزار ماہانہ) سے 12 لاکھ (1 لاکھ ماہانہ) کمانے والوں کیلئے انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد کردی تھی۔ ماہانہ انکم ٹیکس کی رقم 1250روپے سے نئے اضافے کے بعد 2500روپے ہوگئی۔ سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ پر ٹیکس 15فیصد ہے۔

حکومت نے سالانہ 22 سے 32 لاکھ کمانے والوں پر ٹیکس کی شرح 25 فیصد، ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار 667روپے تنخواہ پر 25 فیصد کردیا۔ انکم ٹیکس کی رقم 28 ہزار 770 روپے سے بڑھا کر 35 ہزار 834 روپے ماہانہ کردی گئی۔ سالانہ 32 لاکھ سے 41 روپے آمدن پر 30 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔

تنخواہ 3 لاکھ 41 ہزار 667روپے ہونے پر 30فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ آمدنی کے اس سلیب میں ٹیکس کو 47 ہزار 408 روپے سے بڑھا کر 53 ہزار 333روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔ سالانہ 41 لاکھ روپے تنخواہ پر 35 فیصد تک ٹیکس لاگو کیا گیا ہے، جس کے بعد تنخواہ دار طبقے کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

Related Posts