بے جا تنقیدپر شگفتہ اعجاز غمزدہ ہوگئیں، ذاتی زندگی پر تشویشناک انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

شگفتہ اعجاز
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ شگفتہ اعجاز بے جا تنقید پر غمزدہ ہوگئیں، اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی ذاتی زندگی کے متعلق تشویش ناک انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی مصروفیات کے باعث دبئی کے مختصر دورے کیلئے جانے والی شگفتہ اعجاز نے اپنے وی لاگ میں سوشل میڈیا صارفین کی بے جا تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ تبصرے ایسے ہیں جن سے مجھے واقعی بہت تکلیف ہوئی۔ مجھ پر اور میرے خاندان پر بہت سی قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں۔

وی لاگ میں اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ گزشتہ 5سال سے میرے شوہر کو کینسر لاحق ہے اور ہم ان کی اچھی طرح دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔ کیا ناقدین ان تمام سالوں میں میرے ساتھ تھے؟ہمیں اس تمام اہم علاج اور طبی طریقہ کار سے گزرنا پڑ رہا ہے جس کی ضرورت پیش آرہی ہے۔

معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین نے مجھے ان برسوں کے دوران فربہ اور دبلی ہوتے نہیں دیکھا، لیکن دبئی میں مجھے دیکھ کر اس طرح تنقید کی گئی جیسے میں چھٹیاں منارہی ہوں۔ میں یہاں اپنے ایک بینک اکاؤنٹ کو ایکٹو کرنے آئی تھی جسے حکومت ضبط کرچکی تھی۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ مجھے رقم کی ضرورت تھی، اس لیے مجھے اپنے بیگ بھی فروخت کرنے تھے تاکہ کچھ رقم جمع کی جاسکے جو مجھے اپنے شوہر یحییٰ کے علاج کیلئے چاہئے۔ میں ہمیشہ سے شوبز کا حصہ رہی اور پیسہ بھی کمایا، لیکن مجھے بیٹیوں کی تعلیم کا خیال رکھنا اور شوہر کا علاج بھی کروانا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں خود پر ہونے والی تنقید سے بہت غمزدہ ہوئی ہوں، مجھ پر گھناؤنے الزامات لگائے جارہے ہیں اور نفرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایسے بلا جواز اور گندے تبصروں کو معاف نہیں کروں گی۔ برائے مہربانی دوسروں کے متعلق زیادہ بات چیت کرنے سے پہلے سوچ لیا کیجئے۔

Related Posts