دانیہ شاہ کے شوہر کو لوہا پھاڑ (پاڑ) کیوں کہا جاتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایم ایم

مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ نے حال ہی میں ملتان کے ایک حکیم سے دوسری شادی کرلی ہے، جس کا آج کل بڑا چرچا ہے۔

دانیہ کی دوسری شادی کا زیادہ چرچا اس لیے بھی ہے کہ انہوں نے شادی کے لئے جس مرد کا انتخاب کیا ہے وہ ایک حکیم ہے اور سوشل میڈیا پر ‘لوہا پھاڑ’ کی عرفیت سے مشہور ہیں۔ آئیے جانتے ہیں دانیہ کے یہ حکیم شوہر کون ہیں اور لوہا پاڑ (پھاڑ) کی عرفیت کی وجہ کیا ہے؟

دانیہ کے دوسرے شوہر کا نام حکیم شہزاد ہے جو ملتان کے علاقہ شجاع آباد کے رہنے والے ہیں اور مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن ہیں، 2024 الیکشن میں وہ ن لیگ کے رانا اعجاز نون اور رانا قاسم نون کے حق میں کمپین چلاتے بھی نظر آئے، وہ شجاع آباد میں شہزاد دواخانہ کے نام سے اپنا مطب بھی چلاتے ہیں۔

حکیم شہزاد نے 4 شادیاں کر رکھی ہیں اور دانیہ شاہ ان کی چوتھی بیوی ہیں، حکیم شہزاد کو لوہا پھاڑ ان کے مشہور لوہا پاڑ معجون (طاقت کی دوا) کی وجہ سے کہا جاتا ہے اور یہ معجون مردانہ کمزوری کیلئے ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا یہ معجون “بیڈتوڑ” خاصیت کا حامل ہے جو “نفس” (مرد کے آلہ تناسل) کے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے اور شوگر کیلئے بھی کارآمد ہے۔

جبکہ ان دونوں کی شادی کی باقی کہانی سب کو پتا چل چکی ہے۔

Related Posts