پنجاب کی جیلوں میں غریب قیدیوں کی مفت قانونی امداد شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

مفت قانونی امداد
(فوٹو: وینکوور میل)

لاہور: پنجاب کی جیلوں میں غریب قیدیوں کی مفت قانونی امداد شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے مفت قانونی امداد کی تفصیلات جاری کردیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر کی تمام 43 جیلوں میں مفت قانونی امداد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی ہے۔ فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار کونسل ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے بنائی گئیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب ک اکہنا ہے کہ غریب اور نادار قیدی جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کی فیس کے متحمل نہیں ہوسکتے، انہیں مفت قانونی مدد ملے گی۔ مستحق قیدی اپنے متعلقہ ایس پی کو درخواست دیں گے جن کی وکلا سے ملاقات کروا دی جائے گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں کل 447 وکلا مفت لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل ہیں، لاہور ڈویژن میں 45، گوجرانوالہ میں 90، راولپنڈی میں 70، فیصل آباد میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلا مفت لیگل ایڈ کمیٹیوں کا حصہ بن گئے۔

اسی طرح بہاولپور ڈویژن سے 55، ساہیوال سے 55، ڈیرہ غازی خان سے 16 وکلا مفت قانونی امداد دینے والی کمیٹیوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ صوبے بھر کی جیلوں میں بے شمار غریب اور بے سہاراقیدی قانونی امداد کی عدم موجودگی کے باعث سزا بھگت رہے ہیں۔

Related Posts