ریمی سین کی پلاسٹک سرجری کرانیکی تردید، فلم نگری کیوں چھوڑی؟ وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

ریمی سین
(فوٹو: آن لائن)

دھوم سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ ریمی سین نے پلاسٹک سرجرای کرانے کی تردید کرتے ہوئے اپنے فلم نگری چھوڑنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں اداکارہ ریمی سین نے کہا کہ میری رائے میں کسی شخص کو پلاسٹک سرجری اس وقت تک نہیں کرانی چاہئے جب تک کہ وہ کوئی جرم کرکے بھاگ نہ رہا ہو۔ ملک سے باہر بہت سے ایسے ڈاکٹرز موجود ہیں جو چہرے کی اچھی سرجری کرسکتے ہیں۔

بیان میں بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین نے سرجری کے مفید ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی پلاسٹک سرجری کرانا چاہتی ہوں لیکن جب میں 50 کی عمر سے گزر جاؤں گی، شاید اس وقت ایسا کچھ سوچوں۔ میرا ابھی اِن سب (چہر ے کے خدوخال) سے کام چل رہا ہے۔

فلم نگری کیوں چھوڑی؟

ماضی میں اداکارہ ریمی سین نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیڈی فلمز کرکر کے تھک گئی تھی۔ میرے لیے کوئی سنجیدہ کردار نہیں نکل رہا تھا۔ میرا صرف فرنیچر رول ہوتا تھا۔ اس سے قبل ہنگامہ اور جانی غدار میں مجھے جو کردار ملے، کچھ ایسا ہی کام کرنا چاہتی ہوں۔

Related Posts