راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

چیف ٹریفک آفیسر
(فوٹو: ڈیلی پاکستان)

بینش فاطمہ نے راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جنہیں ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سلامی پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بینش فاطمہ کا تعلق پولیس کے پیشے سے ماضی میں بھی تعلق رکھنے والے خانوادے سے ہے۔ بینش فاطمہ کو لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ نے سلامی پیش کیے جانے کے موقعے پر مہکتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقعے پر راولپنڈی کی پہلی خاتون سی ٹی او نے ڈی ایس پیز اور برانچ انچارجز سے ملاقات کی اور ہیڈ کوارٹرز میں راولپنڈی کے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کی تمام برانچز کا بھی دورہ کیا۔

سابق آئی جی پنجاب پولیس کی بہو بینش فاطمہ صوبہ پنجاب میں سی ٹی او کے عہدے پر براجمان ہونے والی تیسری خاتون کا اعزاز رکھتی ہیں۔ اس وقت عائشہ بٹ گوجوانرالہ جبکہ عمارہ اظہر لاہور میں سی ٹی او کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

راولپنڈی میں سٹی ٹریفک پولیس کے قیام 2007 کے بعد سی ٹی او کے طور پر پہلی خاتون بینش فاطمہ نے اپنا عہدہ سی ٹی او تیمور خان کے عہدے سے مستعفی ہوجانے کے بعد اپنا عہدہ سنبھالا جو 18نومبر 2022 سے یہ خدمات انجام دے رہے تھے۔

ماضی میں اے ایس پی کی حیثیت سے اسلام آباد پولیس کا حصہ رہنے والی بینش فاطمہ نے ایک انٹرویو کے دوران سفارش کے کلچر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں حالات بدل چکے ہیں، کوئی آپ کی ٹانگ نہیں کھینچے گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف پولیس ہی نہیں بلکہ بہت سے پیشے ہیں جن میں خواتین خدمات انجام دے رہی ہیں اور ہر پیشہ اہم ہوتا ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ تعلیمی لحاظ سے ٹاپر ہوں، اگر آپ اچھے طالبِ علم ہیں تو ترقی کرنے کیلئے اتنا ہی کافی ہوتا ہے۔

Related Posts