اروشی روٹیلا کی طوفانی بیٹنگ نے دھوم مچا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

بالی وڈ کی معروف ادا کارہ اروشی روٹیلا کی اے آئی جنریٹڈ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، جس میں وہ کسی بین الاقوامی کرکٹ بیٹر کی طرح فاسٹ بالر کے چھکے چھڑاتی نظر آ رہی ہیں۔ 

اداکارہ نے اے آئی سے بنائی گئی مختصر مزاحیہ ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس میں وہ معروف انڈین کرکٹر رشبھ پنت کی جگہ کریز پر بیٹنگ کر رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادا کارہ ایک ریورس اسکوپ شاٹ کھیل کر چھکا لگاتی ہیں، جو بیٹنگ میں ایک انتہائی مہارت کی حامل ٹرِک ہوتی ہے۔

در اصل اوریجنل ویڈیو رشبھ پنت کی ہے، جس میں رشبھ پنت کے اس شاندار چھکے نے انڈین ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

یاد رہے کہ اروشی روٹیلا اور رشبھ پنت کے درمیان تعلقات کی خبریں متعدد بار سامنے آئی ہیں لیکن دونوں جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Related Posts