شہباز حکومت نے معیشت ٹھیک کرنے کیلئے غیر ملکی ماہر “کرائے” پر رکھ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

شہباز شریف کی اتحادی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنے اور درست سمت پر ڈالنے کیلئے غیر ملکی ماہر معیشت کی خدمات حاصل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق معیشت کی بہتری کا منصوبہ 14 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، منصوبے کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

موقر آج نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مجوزہ معاشی ایجنڈے اور روڈ میپ میں پانچ سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا، مجوزہ معاشی پلان کو اسٹیفن ڈرکن منصوبے کا نام دیا گیا ہے، جس میں سال 2028 تک سالانہ 6 فیصد معاشی ترقی کا ہدف تجویز کیا گیا ہے، اصلاحات کے ذریعے 2028 تک برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا پلان بھی تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مجوزہ پلان کے تحت نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ ترجیح قرار دیا گیا ہے، اصلاحات پر کامیاب عمل درآمد سے سالانہ روزگار کے 10 لاکھ مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان میں توانائی اور کاروباری لاگت میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی کی تجویز دی گئی ہے، چین کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13.5 فیصد اور سرمایہ کاری و برآمدات 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز بھی منصوبے میں شامل ہے، مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے سیاسی استحکام ضروری قراردیا گیا ہے۔

Related Posts