گورنر کی یکطرفہ تبدیلی پر ایم کیو ایم کی حکومت کو بڑی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم کیو ایم
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ایم کیو ایم (پاکستان) نے گورنر کی یکطرفہ تبدیلی پر حکومت کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت گورنر سندھ کو یکطرفہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ساتھ چھوڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر ن لیگ گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرے گی تو ایم کیو ایم کیلئے کوئی جواز نہیں ہوگا کہ وہ حکومت میں رہے۔

بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم (پاکستان) کا گورنر ہے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ طے یہی ہوا تھا کہ صوبہ سندھ میں کامران ٹیسوری کو ہی گورنر سندھ برقرار رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹائے جانے پر مختلف افواہوں نے جنم  لیا جس کی حکومت نے تردید کی تھی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ “پی پی پی سے مشاورت کررہے ہیں، چند روز میں فیصلہ سامنے آجائے گا”، تاہم ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنماؤں نے گورنر کی تبدیلی کے فیصلے کی مسلسل مخالفت کی ہے۔

Related Posts