اگست کا سپر مون پیر کو ہوگا، قدرت کا حسین نظارہ کیسے ممکن؟

تازہ ترین

تازہ ترین

How to watch August's supermoon?

اس سال کے چار سپر مونز میں سے پہلا اگلے ہفتے ہوگا، جزوی چاند گرہن بھی لگے گا جو امریکا، افریقہ اور یورپ کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔

ناسا کے سائنسدان نوح پیٹرو کا کہنا ہے کہ میں چاند کو باقاعدگی سے دیکھنا شروع کرنے کے لیے سپر مون کو ایک اچھا بہانہ سمجھنا چاہتا ہوں۔

رواں ماہ اگست کا سپر مون پیر کے روز ہوگا، اس کے بعد ستمبر کا سپر مون جزوی چاند گرہن کے ساتھ ہوگا۔ اکتوبر سال کا قریب ترین نقطہ نظر ہو گا اور نومبر میں آخری سپرمون متوقع ہے۔یہ عام طور پر سال میں صرف تین یا چار بار ہوتا ہے ۔

سائنس دانوں کاکہنا ہے کہ ایک سپر مون اوسط سے 30 فیصد زیادہ روشن ہوسکتا ہے اور جب تک آپ نے پورے چاند کو زیادہ غور سے نہیں دیکھا یا تصاویر میں ان کا موازنہ نہیں کیا تو آپ کیلئے فرق محسوس کرنا مشکل ہے لیکن لوگوں کو کوشش کرنی چاہئے۔

پہلا سپر مون 224917 میل (361,970 کلومیٹر) دور ہوگا۔ اگلا 17 ستمبر کی رات سے اگلی صبح تک تقریباً 3000 میل (4,484 کلومیٹر) کا فاصلہ ہوگا۔

اس رات ایک جزوی چاند گرہن بھی لگے گا، جو امریکا، افریقہ اور یورپ کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا ۔

اکتوبر کا سپر مون زمین سے 222055 میل (357,364 کلومیٹر) پر سال کا سب سے قریب ہوگا، اس کے بعد نومبر کا سپر مون 224,853 میل (361,867 کلومیٹر) کی دوری پر ہوگا۔

Related Posts