اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ حکومت خاتمے کی طرف جارہی ہے جن کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ حکومت تو ہے ہی نہیں اور مجھے ان کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔ موجودہ حکومت اب خاتمے کی طرف جارہی ہے اور ان کے رہنے کا جواز تو پہلے بھی نہیں تھا۔
سابق وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ حکومت ڈلیور نہیں کر رہی اور زیادہ دنوں تک قائم بھی نہیں رہ سکے گی۔ یہ وہ حکومت ہے جس کا نہ آنا ان کیلئے زیادہ عزت افزائی کا باعث ہونا تھا۔ شہباز شریف وزیراعظم نہیں، صرف وزارتِ عظمیٰ کا بیج لگایا ہوا ہے۔
انٹرویو کے مطابق محمد علی درانی نے کہا کہ سیاسی قائدین نے مجھے کہا کہ حکومت کے ساتھ جانا تو آپشن ہی نہیں۔ سب کہتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ جانے کا مطلب عوام میں منہ کالا کرانا ہے۔ نیا سسٹم کوئی بھی نہیں ہے۔
محمد علی درانی نے ٹیکنو کریٹ حکومت لائے جانے کے دعووں کے پیشِ نظر کہا کہ ٹیکنو کریٹ بے روزگار ہوتے ہیں۔ نوکری کی خواہش رکھتے ہیں۔ فیض حمید سمیت دیگر گرفتاریاں ادارہ جاتی ہیں جن سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








