کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیر داخلہ محسن نقوی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن وامان کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس دوران شہر میں سیاسی و سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم امن و امان برقرار رکھیں گے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری اوّلین ترجیح ہے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق سہی، لیکن مظاہرہ مناسب جگہ پر ہونا چاہئے، احتجاج کے نتیجے میں عوام کے معمولات میں فرق نہیں پڑنا چاہئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہماری پہلی ذمہ داری عوامی جان و مال کا تحفظ ہے۔ عوام کے جان و مال کیلئے قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے قانون حرکت میں آئے گا۔

خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی قیادت نے اسلام آباد جلسے کو ملتوی کردیا۔ اسلام آباد انتطامیہ نے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا۔ شہر اقتدار میں ریڈ زون کا علاقہ سیل کردیا جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Related Posts