ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی کا سخت ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

چئیرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے شرم ناک شکست پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کرکے رہوں گا إن شاء اللہ۔

چیئرمین محسن نقوی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی، میرے الفاظ یاد رکھیں، بہت ساری چیزیں بیک اینڈ پر ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگ کی بیک بون مشفق الرحیم کی شاندار اننگ رہی۔

Related Posts