بھارت کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ٹریشاکر مدھو کی ایک نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہے جس کے باعث اداکارہ کو عوامی تنقید کا سامنا ہے۔
اپنی جاندار اداکاری اور پرفارمنس سے ناظرین کے دل میں گھر کرنے والی اداکارہ ٹریشاکر مدھو کی ایک نجی ویڈیو لیک ہوگئی جسے اداکارہ ٹریشا نے خود ریکارڈ کیا تھا۔ ویڈیو کلپ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کے باعث عوام کی نجی زندگی اور بھارت کی مشہور شخصیات کو درپیش چیلنجز کے متعلق گفتگو عام ہوگئی۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹریشاکر مدھو پر تنقید شروع کردی۔
تاہم اداکارہ نے متوازن ردِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگی اور ممتاز بھوج پوری اداکار پون سنگھ سمیت انڈسٹری کے ساتھیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہیں۔
بھوجپوری سینما کیلئے متعدد فلمز اور مشہور گانوں میں اداکاری اور رقص کے جوہر دکھانے والی فنکارہ ٹریشاکر مدھو کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ویڈیو لیک ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فنکارہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








