یحیٰ السنوار کے تعاقب کی کہانی، جب اسرائیلی انٹیلی جنس کو سنوار کی جگہ ان کی چھوڑی گئی کافی ملی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو مڈل ایسٹ مانیٹر

اسرائیلی فوجیوں اور انٹیلی جنس کو اس وقت نہایت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک زیر زمین سرنگ میں حماس کے نئے سربراہ اور اسرائیل کو سب سے مطلوب مزاحمتی کمانڈر یحییٰ السنوار کو گرفتار کرنے پہنچے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کو حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کی تلاش اس وقت سے ہے جب وہ اس کے عسکری ونگ کے رکن اور پھر ترقی کرتے ہوئے القسام بریگیڈ کے سربراہ بھی بنے۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں بھی یحییٰ السنوار نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد سے وہ اسرائیل کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔ اس ہٹ لسٹ میں سے اسماعیل ہنیہ اور محمد ضیف کو شہید کیا جا چکا ہے اور صرف السنوار باقی ہیں۔

یحییٰ السنوار کا سراغ لگانے کے لیے امریکا اسرائیل جوائنٹ انٹیلیجنس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا جو زمین میں سرایت کرنے والے ریڈارز کے ذریعے السنوار کا تعاقب کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق رواں برس جنوری میں اسرائیل اس سرنگ تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوگیا جہاں یحییٰ السنوار رہتے تھے لیکن وہ چند لمحوں پہلے وہاں سے جا چکے تھے۔

اسرائیلی فوجیوں کو یحییٰ السنوار تو نہیں ملے لیکن گرم کافی کا کپ ملا جو یحییٰ السنوار کے لیے بنائی گئی تھی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق جلدی میں یحییٰ السنوار اس سرنگ میں 10 لاکھ ڈالرز بھی چھوڑ گئے۔

Related Posts