کوٹری کے قریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Three bogies of goods train derails near Kotri

کوٹری سے حیدرآباد جاتے ہوئے مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، اپ ٹریک بند کردیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کی بوگیاں کوٹری ریلوے اسٹیشن سے نکلنے کے کچھ دیر بعد ریلوے پل کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ مال ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجہ سے اپ ٹریک بند کر دیا گیا تھا اور اب کراچی سے حیدرآباد آنے والی ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے روٹ کیا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ایک ٹیکنیکل ٹیم ٹریک کو بحال کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے اور اپ ٹریک کو بحالی کے بعد جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔

Related Posts