لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی محمد شیراز شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی محمد شیراز شہید
بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی محمد شیراز شہید

اسلام آباد:  بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا جوان محمد شیراز شہید ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں  کہا  ہے کہ  فرض کی ادائیگی کے دوران وطن کے ایک اور بہادر بیٹے نے جان دے دی۔ بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  سپاہی محمد شیراز نے جام شہادت نوش کیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی  بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ بڑھا دی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کے بیان کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی جس سے پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ بھارتی فوج کے کئی بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

مزیدپڑھیئے: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید

Related Posts