لندن :پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے نے مخالف حلقوں میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے۔
برطانیہ کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یونیورسٹی کو عمران خان کی نامزدگی کے خلاف ای میلز موصول ہو رہی ہیں، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی نامزدگی پر ادارے کیخلاف ناراضگی پائی جاتی ہے۔
ادھر آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکن خرم بٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔
خرم بٹ نے اپنی درخواست میں عمران خان کے خلاف جاری القادر ٹرسٹ کیس کو یونیورسٹی کی نامزدگی سے ان کا نام ہٹانے کی بنیاد قرار دیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لیے انتخاب 28 اکتوبر کو ہوگا۔عمران خان آکسفورڈ چانسلر کے خواہشمند ہیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے برطانیہ کی باوقار یونیورسٹی آف آکسفورڈ کا اگلا چانسلر بننے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








