راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ کے پہلے روز ٹاس نہ ہوسکا، تاہم دوسرے روز جڑواں شہروں میں مطلع صاف ہے اور دھوپ بھی نکلی ہوئی ہے۔ گزشتہ شب بھی بارش نہیں ہوئی جبکہ آج بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔
آج میچ کے آغاز سے قبل بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز شروع کی تو عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
مجموعی طور پر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش نے پہلے میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ آج کھانے کا وقفہ 12 بجے جبکہ دوسرا سیشن 12 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا۔ چائے کا وقفہ 2 بج کر 55 منٹ پر کیا جائے گا۔
اب تک کھیلے گئے 12اوورز میں پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 48رنز بنا لیے ہیں۔ صائم ایوب 21 جبکہ شان مسعود 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کو جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز برابر کرنے کی راہ پر گامزن نظر آتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








