اوسلو: غیب کا علم رکھنے کی دعویدار ناروے کی شہزادی نے خود ساختہ سیاہ فام روحانی پیشوا ڈیورک ویریٹ سے شادی کرلی ہے۔
شہزادی کی شادی کو متبادل نظرئیے کے دو عقیدت مندوں کاملاپ قرار دیا جارہا ہے، جس پر ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ 52سالہ طلاق یافتہ شہزادی مارتھا لوئس فرشتوں سے بات چیت کی بھی دعویدار ہے جبکہ 49سالہ سیاہ فام ڈیورک ویریٹ سونے کے تمغے فروخت کرتے ہیں۔
ماضی میں ناروے کی شہزادی کی ایک شادی ناکام ہوچکی ہے۔ 49سالہ شخص ڈیوریک ویریٹ خود کو چھٹی نسل کا شمن یا روحانی پیشوا کہتے ہیں اور بیش قیمت طلائی تمغے فروخت کرنے سے مراد انسانوں کی جان بچانا لیتے ہیں۔ آج سے 2 سال قبل ہی دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
شہزادی مارتھا لوئس نے شادی سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں بہت روحانی ہوں اور مجھے کسی ایسے شخص کے ساتھ رہنا بہت پسند ہے جو اسے قبول کرے۔ سیاہ فام شمن اور شہزادی کی شادی ناروے کے مغربی ساحلی علاقے میں خوبصورت گاؤں میں ہونا طے پائی تھی۔
شادی سے قبل جشن اور تقریبات کا آغاز پہلے ہی کردیا گیا تھا۔ سویڈن کی شہزادی وکٹوریہ اور شوہر پرنس ڈینیل سمیت دیگر 350 مہمان جشن میں شریک ہوئے تھے۔ نومبر 2022 میں مارتھا لوئس شاہی فرائض سے دستبردار ہوگئی تھیں جس نے شہزادی کا صرف خطاب ہی اپنے پاس رکھ لیا تھا۔
دلچسپ طور پر تجارتی مقاصد میں شہزادی کا لقب استعمال نہ کرنے کا معاہدہ کرنے کے باوجود بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کی یہ شہزادی کئی بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہیں اور انہوں نے متعدد مرتبہ شہزادی کے لقب کو تجارتی فوائد کیلئے استعمال بھی کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








