حسن قرات کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 10 سالہ بچے نے نمایاں پوزیشن اور بڑا انعام اپنے نام کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الجزائر میں “مزامیر داؤد” کے عنوان سے حسن قرات کے بین الاقوامی مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں دنیا کے 15 ممالک کے حافظ قرآن بچوں نے شرکت کی۔
حسن قرات کے اس عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی سوات سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ حافظ قرآن بچے محمد بشار نے کی جس نے اس عالمی مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ 1500 ڈالر کی انعامی رقم بھی جیتی۔
رپورٹ کے مطابق حافظ محمد بشار کی اس عالمی مقابلہ حسن قرات میں کامیابی نے پاکستان اور الجزائر کے درمیان مضبوط ثقافتی اور روحانی تعلقات کو بھی اجاگر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حسن قرات کے اس خوب صورت عالمی مقابلے کا اہتمام الجزائر کے ایک بڑے نجی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکوروک نے کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








