بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز شبمن گل اور اداکارہ اننیا پانڈے کے اشتہار کے حوالے سے پوسٹ شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ریان پراگ کیخلاف طوفان مچ گیا ہے۔
شبمن گل اور اننیا پانڈے کے ایک اشتہار کے لیے اکٹھے ہونے کے بعد ریان پراگ کو ٹرول کیا گیا۔
آڈیو پروڈکٹس بنانے والی کمپنی بیٹس نے بھارت میں اپنی نئی پروڈکٹس بیٹس سولو بڈز، بیٹس سولو 4، اور بیٹس پِل—کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اننیا اور شبمن اشتہاری مہم کا حصہ تھے، بیٹس کے اعلان کے فوراً بعد دونوں نے اپنے اشتہاری شوٹ کی تصویر کے ساتھ پروڈکٹ کے بارے میں ایکس اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔تصاویر کے آن لائن ہونے کے چند لمحوں بعدریان پیراگ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔
راجستھان رائلز اسٹارریان پراگ نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا تھا، مئی میں یوٹیوب پر ان کی سرچ ہسٹری کا اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے جس میں دو اندراجات شامل تھے “اننیا پانڈے ہاٹ” اور “سارہ علی خان ہاٹ”۔
Riyan parag sed loife ???? pic.twitter.com/nd8cwVn6l0
— विक्रम ????ꪊꪑꪖ???? ???????? (@printf_meme) September 4, 2024
ایک پیشہ ور کرکٹر ہونے کے علاوہ 22 سالہ نوجوان ریان پراگ پارٹ ٹائم گیمر بھی ہے، جو کبھی کبھار اپنی گیمنگ سرگرمیوں کو آن لائن اسٹریم کرتا ہے۔ اس ایکٹ نے اسے اپنے یوٹیوب چینل پر 65000 سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔
ریان کے ایک اسٹریمنگ شو کے دوران ان کی یوٹیوب سرچ ہسٹری کو ایک صارف نے دیکھا، جس نے فوری طور پر بالی ووڈ کی دو اداکاراؤں کے اندراجات کو یکجا کر دیا جس کے بعد کرکٹر پر تنقید کرنے اور ان کا مذاق اڑانے والے ٹویٹس کا سلسلہ شروع کر دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








