سوشل میڈیاصارفین کی مائن کرافٹ کے ٹریلر پر شدید تنقید، وجہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مائن کرافٹ
(فوٹو: آن لائن)

وارنر برادرز نےمائن کرافٹ کی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیاجو عالمی سطح پر فروخت کی جانے والی دنیا کی بہترین گیم ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ٹریلر پر شدید تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق وارنر برادرز نے دنیا کی بیسٹ سیلنگ گیم پر مبنی مائن کرافٹ کا ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کردیا۔ 80 سیکنڈ پر محیط ٹریلر میں جیسن مومووا نے ایک سستی سی وِگ لگا رکھی ہے اور گلابی رنگ کی لیدر جیکٹ زیبِ تن کی ہے۔

عقل سے پیدل نظر آنے والے فلمی ہیرو نے فوری طور پر عوامی توجہ حاصل کرلی۔ فلم میں ایک اور پریشان کن چیز گرین اسکرین سی جی آئی کا حد سے زیادہ استعمال بھی ہے جبکہ مائن کرافٹ میں بھیڑ سمیت دیگر جانور غیر حقیقی نظر آتے ہیں۔

ایکوامین میں اپنے بہترین کردار کے باعث مشہور فنکار نے چورس صورت کی حامل بھیڑ کا حلیہ چوری کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں عوام نے ان پر کڑی تنقید شروع کردی۔ گرین اسکرین پر دی گئی پرفارمنس نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

ٹریلر پر عوامی ردِ عمل انتہائی پریشان کن رہا۔ اگر یوٹیوب صارفین کے ردِ عمل پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے مختصر سے ٹریلر پر تنقید کا ایک نیا جہان تعمیر کردیا ہے۔ فلم کے دیگر فنکاروں کی پرفارمنس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کچھ تبصرے حسبِ ذیل ہیں:

مجھے ہر طرح کے جذبات محسوس ہورہے ہیں لیکن زیادہ تر جذبات سے مایوسی ہی ہوئی ہے۔

اداکار جیسن موموا نے ڈورا دی ایکسپلورر کا کاس پلے کیوں کیا؟

آخر کار ایک ایسی فلم مل ہی گئی جسے میں حکومت کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کی اپیل کے طور پر استعمال کرسکوں۔

فلم کیلئے میرے جذبات عروج پر تھے، جب تک میں نے بھیڑ کی شکل نہیں دیکھی تھی۔

مائن کرافٹ کا ٹریلر دیکھ کر مجھے جو الجھن، خوف اور مایوسی محسوس ہوئی ہے، الفاظ اس کا احاطہ نہیں کرسکتے۔

حقیقی مسئلہ کیا ہے؟

غور کیا جائے تو فلم اور گیم میں فرق ہوتا ہے۔ گیم کے طور پر مائن کرافٹ مجبور ہے کہ وہ باکسز سے بنی ہوئی بھیڑ اور دیگر جانور دکھائے لیکن جب یہی جانور انسانوں کوخوفزدہ کرنے کیلئے گیم کی مضحکہ خیز صورت میں نظر آئیں تو بھدے محسوس ہوتے ہیں، فلم میں حقیقت کی عکاسی پر توجہ دی جاسکتی تھی۔

Related Posts