ناسا کا اعتراف، سسٹم میں سکیورٹی سقم کی نشاندہی کرنیوالا پاکستانی انجینئر کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی انجینئر
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی سائبر سکیورٹی تجزیہ کار شہزاد احمد نے ناسا کے سسٹم میں ایک سکیورٹی سقم کی نشاندہی کی ہے۔

پاکستانی انجینئر شہزاد احمد نے اپنی کامیابی کی سند کے طور پر ناسا کا لیٹر شیئر کیا اور کہا کہ میں نے ناسا کو ہیک کرکے سکیور کردیا اور ان کی طرف سے ایک تعریفی لیٹر حاصل کیا ہے جو میرے لیے بہت اہم سنگِ میل ہے۔

پاکستانی انجینئر نے ناسا کی جانب سے اعتراف کو اپنے لیے ایک ایسی کامیابی قرار دیا جس کا انہیں مدت سے انتظار تھا۔ انہوں نے ناسا کی سکیورٹی ٹیم کیلئے ممنونیت اور شکرگزاری کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔

No alternative text description for this image

اس سے قبل  ایک اور پاکستانی انجینئر احمد اویس نےناسا کے مریخ 2020 مشن کیلئے اپنی جانب سے تعاون پر عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے ان جینویٹی ہیلی کاپٹر کیلئے کوڈ ڈویلپ کرنے میں ناسا کا ساتھ دیا۔

حال ہی میں پذیرائی حاصل کرنے والے احمد اویس نے ایسے ہیلی کاپٹر کیلئے کوڈنگ میں مدد دی تھی جس نے زمین کے علاوہ کسی بھی دوسرے سیارے پر پہلی پاور کنٹرولڈ فلائٹ کیلئے اڑان بھرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

 

Related Posts