گیند روکنے کی کوشش ہی نہیں کی کیونکہ، عماد وسیم کو شرمناک فیلڈنگ پر کیا سزاء ملی؟ ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

imad Wasim replaced for doesn’t chase the ball

سی پی ایل 2024 میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے خراب فیلڈنگ کی وجہ سے کپتان کو سخت فیصلہ لینے پر مجبور کردیا۔

یہ واقعہ بارباڈوس رائلز کے خلاف کھیل کے دوران 14ویں اوور کی پہلی ڈلیوری پر پیش آیا۔

پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر نے شارٹ گیند کی جسے کوئنٹن ڈی کاک نے وکٹ کیپر کے سر اوپر سے کھیل دیا۔

جیسے ہی گیند باؤنڈری کی طرف جا رہی تھی، ڈیپ تھرڈ مین پر موجود عماد وسیم نے باؤنڈری کو روکنے کے لیے دوڑ لگانے کے بجائے ایسا ردعمل دیا کہ جیسے وہ ٹہل رہے ہوں۔نتیجتاًگیند نے ریس جیت لی اور ڈی کاک نے اپنے کھاتے میں ایک اور باؤنڈری کا اضافہ کیا۔

 

عماد وسیم کی کمزور فیلڈنگ نے ان کے ساتھی، شائقین اور کمنٹیٹرز کو چونکا دیا جب کہ محمد عامر بھی ان کی اس کوشش سے کافی غصے میں نظر آئے۔

اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے کپتان نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عماد کو فیلڈنگ سے ہٹادیا جس پر شائقین اور کمنٹیٹرز نے کپتان کے فیصلے کی تائید کی اور عماد وسیم شرمندہ دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ عماد وسیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے آل راؤنڈر ہونے کے دعویدار ہیں تاہم حال ہی میں امریکا میں بھارت کیخلاف میچ میں شکست کیلئے عماد کی سست اننگ کا نمایاں حصہ تھا۔

Related Posts